Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیموں کا پانی پینے سے آپ کے مثانے پر کیا اثر پڑتا ہے؟

شینیل این ولسن نے واضح کہا کہ جو لوگ لیموں پانی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے لیمونیڈ کو متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
شائع 18 مئ 2022 09:47am
ڈاکٹر ہومن کا کہناہے کہ لیموں کا پانی کچھ مریضوں میں مثانے میں جلن پیدا کر سکتا ہے ___ فوٹو  فائل
ڈاکٹر ہومن کا کہناہے کہ لیموں کا پانی کچھ مریضوں میں مثانے میں جلن پیدا کر سکتا ہے ___ فوٹو فائل

لیموں پانی کا استعمال آپ کی صحت کیلئے مفید ہونے کے ساتھ نقصانات کا بھی باعث بن سکتا ہے، ساتھ ہی لوگ اپنے روزمرہ تندرست و توانا رہنے کیلئے لیموں پانی پینے کا اعادہ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ انہیں صبح کے وقت سب سے پہلے لیموں کا پانی پینے سے فائدہ ہوتا ہے جبکہ جسٹن ہومن، ایم ڈی( یورولوجسٹ) کا ماننا ہے کہ انہوں نے محسوس کیا کہ یہ پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ توانائی بخش اور تازگی کا حساس بخشتا ہے۔

لیموں کا پانی آپ کے مثانے کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

شینیل این ولسن، ایم ڈی، یورولوجسٹ ہیں، جو یورولوجی ان باؤنڈ کی بانی بھی ہیں انہوں نے سب سے پہلے ایک عام غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کہا کہ لیموں کا پانی اور لیمونیڈ ایک جیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ لیموں کا پانی اور لیمونیڈ عام یورو لوجیکل مسائل جیسے کہ گردے کی پتھری، پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی)، اور پیشاب کی بے قاعدگی کا قدرتی علاج ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

شینیل این ولسن نے واضح کہا کہ لیمونیڈ اکثر مثانے کی جلن جیسے شوگر اور مصنوعی رنگسے بھرا ہوتا ہے، لہٰذا جو لوگ لیموں کے پانی کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں لیمونیڈ کو متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

تاہم خیال رہے کہ کہا جاتا ہے کہ لیموں کا پانی یقینی طور پر مثانے کے انفیکشن کا بھی کوئی علاج نہیں ہے اور اس میں ایسی معجزاتی طاقتیں نہیں ہیں جو گردے کی پتھر جیسی تمام بیماریوں کو ٹھیک کردیں۔

لیموں پانی پینے کے نقصانات کیا ہیں؟

لیموں کا پانی پینے کے فوائد کے باوجود کچھ لوگوں کو تیزابیت سے منفی ردعمل یا مثانے میں تکلیف محسوس ہو سکتی ہے۔ لہذا اگر ایسا ہے تو یہ بہتر ہے کہ لیموں کو کھائے جائیں اور ہر روز مناسب مقدار میں سادہ پانی پینے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ مثانے کی صحت اور کام کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر ہومن کا کہناہے کہ لیموں کا پانی کچھ مریضوں میں مثانے میں جلن پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کو معمول سے زیادہ پیشاب کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید کہا کہ جیسے کہ لیموں، نارنگی، چکوترا اور ٹماٹر کا رس جب بی پیئیں ساتھ ہی لیموں کے پانی کو زیادہ مقدار میں پتلا کریں، اس سے آپ کو محسوس ہونے والی چڑچڑاپن کی علامات میں کمی آسکتی ہے، لیکن عام طور پر یہ شاید اس کے قابل نہیں ہے۔

لیموں پانی پینے کا طریقہ

آپ لیموں کا پانی گرم پی سکتے ہیں، پانی کو ابال کر اس میں لیموں کا رس اور جوس ڈال کر آزما سکتے ہیں یا آپ لیموں کا رس ایک گلاس ٹھنڈے پانی یا گھڑے میں نچوڑ سکتے ہیں جبکہ آسانی کے لیے اسے فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

آپ لیموں کے رس میں لال مرچ یا ہلدی میں بھی چھڑک سکتے ہیں، یا مزید ذائقہ اور صحت کے فوائد کے لیے پھلوں یا جڑی بوٹیوں کے اضافی ٹکڑوں کو بھی ڈال سکتے ہیں۔