Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ 24 گھنٹے میں قوم سے خطاب کا امکان

خطاب کے نکات کے حوالے سے پارٹی راہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی گئی جبکہ خطاب کیلئے سرکاری ٹی وی کو تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔
شائع 17 مئ 2022 03:31pm

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کا آئندہ 24 گھنٹے میں قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں قوم سے خطاب کا امکان ہے، خطاب کے نکات کے حوالے سے پارٹی راہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی گئی جبکہ خطاب کیلئے سرکاری ٹی وی کو تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہبا زشریف اپنے خطاب میں معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی کو ایکسپورٹ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزرا وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون، کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جیز اور حساس اداروں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رات بولٹن مارکیٹ میں ہونے والا واقعہ کچھ ہی دنوں میں کراچی میں دہشت گردی کاتیسرا واقعہ ہے،میں کسی بھی صورت میں امن کو بگاڑنے نہیں دوں گا،اس نئی لہر کو نہ صرف ختم کرنا ہے بلکہ دہشت گردی کو مکمل کچلنا ہے۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ پولیس، رینجرز اور دیگر حساس ادارے ملکر حکمت عملی بنائیں،مجھے نتیجہ خیز کارروائی چاہیئے، پولیس کوجو آفیسرز چاہئیں آپ لیں جو کام نہیں کررہے ان کو فارغ کریں لیکن کام کریں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون بات چیت کی، جس میں بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے معلومات لیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سخت اقدامات کرنے جارہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق سے جو بھی مدد چاہیئے وہ حاضر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ ہم اتحاداور یکجہتی سے کر سکتے ہیں۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

اسلام آباد

telephone

Nation Address

PM Shehbaz Sharif