Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیرِاعظم کا چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم، ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات

وزیرِاعظم شہبازشریف سے سائینو وک کے وفد کی ملاقات ہوئی، وزیرِاعظم کو کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران سائینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
شائع 17 مئ 2022 01:00pm

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات کر دیں اور کہا کہ ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم شہبازشریف سے سائینو ویک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ای ڈی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیرِاعظم کو کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران سائینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے ایک جوائنٹ وینچر بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے، حکومت ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صحت کو فوری ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات کیں تاکہ سائینو ویک جلد اس منصوبے پر کام شروع کر سکے۔

شہبا زشریف نے کہا کہ ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد

Sinovac

PM Shehbaz Sharif