Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
اپ ڈیٹ 17 مئ 2022 02:14pm

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقےبویامیں آپریشن کیا،جہاں 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، یہ دونوں دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation

terrorist killed