Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 32پیسے مہنگا ہوگیا، قیمت پہلی بار 195روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
شائع 17 مئ 2022 12:09pm
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 189 روپے ہے۔  فوٹو — فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 189 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی :ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 32پیسے مہنگا ہوگیا، قیمت پہلی بار 195روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 194روپے 18پیسے ریکارڈ کی گئی تھی،ایک ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12روپے 96پیسے اضافہ ہوا، 18اپریل کو قیمت 182روپے 54پیسے تھی۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 197روپے ہوگئی۔

karachi

price increase

interbank

dollar vs rupee