Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مون سون بارشوں سے قبل واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ

چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کو فوکل پرسن رین ایمرجنسی نامزد کردیا گیا۔
شائع 17 مئ 2022 09:35am

کراچی: مون سون بارشوں سے قبل واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کو فوکل پرسن رین ایمرجنسی نامزد کردیا گیا۔

مون سون بارشوں کے موقع پر تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا کہنا ہے کہ بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی کی جائے، تمام مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ افسران کو عملہ اور مشینری سمیت تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سید نجمی عالم نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا پہلا قطرہ گرنے سے پہلے نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

karachi

emergency

monsoon rains