وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے ، شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے قائدین سے اہم ملکی امورپرمشاورت کریں گے۔
وزیراعظم حکومتی اتحادی رہنماؤں کے ساتھ سیاسی لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ، معاشی پالیسی ، آئندہ انتخابات ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت تمام معاملات پر گفتگو ہوگی جبکہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ، ائم کیو ایم، بی اے پی کے پارلیمانی راہنما شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 5 نکاتی ایجنڈا زیرغور ہوگا
ادھر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا ۔
کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی، وزارت آئی ٹی کی جانب سے سوفٹ ویئر ایکسپورٹس کی کارکرگی اور گروتھ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، کامرس ڈویژن برآمدات کے حوالے سے بریفنگ دے گی جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ڈائریکٹری رپورٹ پیش کرے گی۔
اس کے علاوہ وزارت خزانہ بینک نوٹ اوراقتصادی صورتحال پر بریفنگ دے گی، موجودہ سیاسی صورتحال پراہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ آئی ایم ایف سے ممکنہ ڈیل سمیت معاشی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے انتخابات سمیت دیگراہم امور پر بھی مشاورت ہوگی۔
Comments are closed on this story.