Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ سے عمران خان کے دو موبائل فون چوری کیئے گئے: شہباز گل کا دعویٰ

شہباز گل نے لکھا کہ سابق وزیراعظم کے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے ہیں۔
شائع 16 مئ 2022 10:20pm
عمران خان کو کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔  فوٹو — فائل
عمران خان کو کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ سے عمران خان نے دو موبائل فون چوری کروائے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جب کہ دوسری جانب ان کے دو موبائل فون بھی چوری کئے گئے ہیں۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم کے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے، آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔

Shahbaz Gil

imran khan

ٹویٹر

Sialkot