Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو ٹیلیفون، جامعہ کراچی حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

وطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق کیا کہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
شائع 16 مئ 2022 09:02pm
چینی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔  فوٹو — فائل
چینی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب لی جی چیانگ کو ٹیلی فون کرکے جامعہ کراچی حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے دورانِ گفتگو کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ فعل کی مکمل تحقیقات کر کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام چینی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور حکومت پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں کے درمیان روایتی گرمجوشی کے ساتھ بات چیت ہوئی، دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق کیا کہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ جاری اور نئے منصوبوں کو بھی تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں گے۔

telephonic conversation

PM Shehbaz Sharif

KU Blast