Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سی ٹی ڈی کی تربت میں کارروائی، خاتون خودکش بمبار گرفتار

گرفتار خاتون کا تعلق کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکا کرنے والے گروپ سے ہے۔
شائع 16 مئ 2022 05:16pm
گرفتار خودکش بمبار کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔  فوٹو — فائل
گرفتار خودکش بمبار کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فوٹو — فائل

تربت: سی ٹی ڈی اور وومن پولیس کی تربت میں کارروائی ایک خودکش بمبار خاتون کو گرفتارکرلیا، گرفتار خاتون کا تعلق کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکا کرنے والے گروپ سے ہے۔

آج نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سی ٹی ڈی عملے نے حساس ادارے کی اطلاع پر وومن پولیس کے ہمراہ تربت کے علاقے ہوشاب میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

موقع سے دھماکہ خیز مواد خودکش جیکٹ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیا ہے، گرفتار خودکش بمبار کا تعلق دہشت گرد کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ سے ہے۔

خاتون کو کراچی یونیورسٹی میں میں استعمال ہونے والی خودکش بمبار کی طرح تیار کیا گیا تھا جبکہ گرفتار خاتون سی پیک روٹ پر چینی یا سکیورٹی فورسز کے قافلوں کا نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

اس کے علاوہ گرفتار خودکش بمبار کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کالعدم تنظیم نے کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ کی گاڑی پر خاتون کے زریعے خودکش حملہ کیا تھا۔

بلوچستان

turbat

bomb blast