Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کیلئے دئیے گئے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
شائع 16 مئ 2022 02:28pm

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کیلئے دئیے گئے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جاسکتا ، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کے اسٹاک اور امپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے صوبوں کو گندم کی خریداری کیلئے دئیے گئے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کوکسی صورت مشکل میں نہیں ڈالاجاسکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی،کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غریب عوام کی خدمت اولین فریضہ ہے، وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے،بہترین معیار کی گندم درآمد کو یقینی بنایا جائے،صوبےیکم جون تک گندم خریداری کےاہداف پورےکریں۔

شہباز شریف نے وزیر خوراک کو ہدایت کی کہ باہر سے درآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کیلئے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی، قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا ہمارا فرض ہے، تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی 10 کلو قیمت 490 روپے برقرار رکھی جائے، اوپن مارکیٹ میں بھی باقی صوبے اسی قیمت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت

ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کر دی۔

حالیہ گرمی کی شدید لہر اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلی سطح کا اجلاس ، وزیراعظم شہبا زشریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی پر فوری ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء،چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز شامل ہوں گے جبکہ شرکا ءکو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے، بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں، چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری ہنزہ دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں ششپر گلیشیئر واقعے میں منہدم پُل کو فوری تعمیر کیا جائے، سرکاری اسکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد

Wheat

PM Shehbaz Sharif