Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ کی تعریف کیوں کی؟

سوشل میڈیا سمیت متعدد سماجی و شوبز شخصیات کی جانب سے عامر لیاقت کوتنقید کا سامنا پڑا تھا۔
شائع 16 مئ 2022 03:15pm
اداکارہ اشنا شاہ اور عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال ـــــ فوٹو فائل
اداکارہ اشنا شاہ اور عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال ـــــ فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نےعامرلیاقت کی پہلی اہلیہ کی تعریف کردی۔

ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری اہلیہ کی جانب سے حال میں ہی تنسیخ نکاح کی درخواست اورمبینہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ہی اداکارہ اشنا شاہ نے پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بشریٰ اقبال کو “آپا” مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپا نے بطور مثال مجھ پر واضح کیا کہ صبر و خاموشی اور کسی مسئلہ کو اللہ پر چھوڑدینا ہی بہترین ردعمل ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اب سے میں اس عمل کو اپنی زندگی میں عملی اور شعوری طور پر اپناؤں گی۔

اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس سبق کو سیکھنے کیلئے سیدہ بشریٰ اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار کردی تھی۔

بعد ازاں عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا سمیت متعدد سماجی و شوبز شخصیات کی جانب سے عامر لیاقت کوتنقید کا سامنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ مذکورہ تمام صورت حال پرعامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال اور دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سیدہ بشریٰ اقبال عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ہیں، جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah