Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت صحت کا ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

ملک میں پولیو کے نئے کیسزرپورٹ ہونے پر 23 سے 29 مئی تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، انسداد پولیومہم پورے ملک میں چلائی جائے گی، ترجمان وزارت صحت
شائع 16 مئ 2022 09:51am

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزارت صحت نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو کے نئے کیسزرپورٹ ہونے پر 23 سے 29 مئی تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، انسداد پولیومہم پورے ملک میں چلائی جائے گی۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پولیوکے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کےل جائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثراورمربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، حکومت ملک کو پولیوسے پاک بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے، والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرورپلائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس سامنے آیا، شمالی وزیرستان کے ایک سالہ بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت نے پولیو کا تیسرا کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ پولیو کا خاتمہ نہ ہونا بڑا المیہ ہے، وائرس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرصحت نے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کا بھی دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کررہا ہوں۔

اسلام آباد

polio campaign

abdul qadir patel

Ministry of Health