Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

کیلیفورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی، خبرایجنسی
شائع 16 مئ 2022 08:44am

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کے شہر بفلو کے سپراسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Washington

California

America