’مرغی کی قیمت دگنی ہوگئی کیونکہ حمزہ مرغی کا کاروبار کرتا ہے: عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی۔
فیصل آباد میں اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہے۔ ’فیصل آباد کی ترقی کا مطلب ہے پاکستان کی ترقی۔‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس ملک میں پیسہ اکھٹا کر رہے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس بار چار ریکارڈ فصلیں ہوئیں۔ کسانوں کے پاس پیسہ آیا۔ صنعت ترقی کر رہی تھی۔‘
ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کہنا تھا ’روپیہ ہر روز گر رہا ہے۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ میڈیا لوگوں کے پاس جائے اور پوچھے ٹماٹر اور مرغی کتنی مہنگی ہوئی۔‘
انہوں نے کہا ’مرغی کی قیمت دگنی ہوگئی کیونکہ حمزہ مرغی کا کاروبار کرتا ہے۔‘
جلسے میں خواتین کی شرکت سے متعلق ان کا کہنا تھا ’اپنی بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خواتین کو اتنی تعداد میں کبھی نہیں دیکھا۔‘
Comments are closed on this story.