Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی فرمائش، ایئرپورٹ پرخصوصی پروٹوکول مانگ لیا

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس سے بھی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی ہے۔
شائع 15 مئ 2022 02:38pm
عمران خان  کی جلسے سے خطاب کے دوران کی تصویر ــــــ فیس بک فوٹو
عمران خان کی جلسے سے خطاب کے دوران کی تصویر ــــــ فیس بک فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول مانگ لیا۔

آج نیوز کے مطابق عمران خان نے مختلف شہروں میں جلسوں کی آمدورفت کے لئے ایئرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول مانگا ہے۔

انہوں نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) سے بھی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں اسی وجہ سے ان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائینہ گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف سے بھی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کر دی گئی ہے۔

CAA

اسلام آباد

imran khan

ASF