عمران خان نے قوم کو مہنگائی سے بچانےکی کوشش کی، اسدعمر
اسلام آباد : اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نےقوم کومہنگائی سےبچانےکی کوشش کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نےقوم کومہنگائی سےبچانےکی کوشش کی، نااہل لوگوں نے کہا عمران خان نے معیشت میں کیاکردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا بیان دیا آٹا 800 پرآجائے گا،اگلے دن آٹا 1100پرچلا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر گررہے ہیں،باہر سے پیسہ لینا مشکل ہوگیا، موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی منجمد ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمرکا کہناتھا کہ پہلے مہینے میں مہنگائی 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو سعودیہ، یو اے ای، چین، آئی ایم ایف کسی نے کچھ نہیں دیا، پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال سے ہفتوں فاصلے پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ زرداری کو آ رہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آ رہا، موجودہ حکومت کے لاوا پک رہا ہے، صرف یہ مطالبہ ہے کہ جلد الیکشن کا اعلان کرو۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی پالیسیوں کے سبب اس سال کپاس 18.6 فیصد زیادہ پیداوار رہی، گنے کی پیداوار 9.6 فیصد، چاول کی پیداوار 10.7 فیصد، مکئی کی پیداوار 8.6 فیصد جبکہ آلو کی پیداوار میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف بہت کام کیا، اخراجات بچا کر پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے بچایا ہے۔
Comments are closed on this story.