Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان : میران شاہ کے قریب خودکش دھماکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید

انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔
اپ ڈیٹ 15 مئ 2022 12:28pm
دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔ فوٹو  ـــــ آئی ایس پی آر
دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔ فوٹو ـــــ آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اہلکاروں میں پاکپتن کے 33 سالہ لانس حوالدار زبیر قادر، ہری پور کے 21 سالہ سپاہی عزیر اسفر اور ملتان کے 22 سالہ سپاہی قاسم مقصود عمر شامل ہیں۔

تاہم خودکش دھماکے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے، شہید بچوں میں11 سالہ احمد حسن، 8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

ISPR

North Waziristan

pakistan army