Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز خٹک کا سرکاری گھر خالی نہ کرنے پر وزارت ہاوسنگ کا اسلام اباد انتظامیہ کو خط

منسٹر انکلیو میں واقع بنگلہ نمبر 28 دسمبر 2018 میں پرویز خٹک کو الاٹ کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ 10اپریل کو تحلیل ہوگئی تھی۔
اپ ڈیٹ 15 مئ 2022 12:55pm
بنگلہ نمبر 28 دسمبر 2018 میں پرویز خٹک کو الاٹ کیا گیا تھا __  فوٹو فائل
بنگلہ نمبر 28 دسمبر 2018 میں پرویز خٹک کو الاٹ کیا گیا تھا __ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارہ اسٹیٹ آفس نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو سرکاری گھر خالی نہ کرنے پر اسلام اباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

آج نیوز کے مطابق منسٹر انکلیو میں واقع بنگلہ نمبر 28 دسمبر 2018 میں پرویز خٹک کو الاٹ کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ 10اپریل کو تحلیل ہوگئی تھی۔

تاہم خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک کابینہ تحلیل ہونے کے 15 دن تک رہائشگاہ رکھ سکتے تھے۔

خط میں کہا کہ بنگلہ نمبر 28 وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کو الاٹ کیا گیا تھا اورسرکاری گھر پرویز خٹک سے فوری طور پر خالہ کروایا جائے۔

بعد ازاں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری احکامات پر عملدرآمد کے لیے ٹیموں کو روانہ کیا جبکہ بغیراطلاع دئیے اسٹیٹ آفس کی ٹیم کے ساتھ جانے والا مجسٹریٹ معطل کردیا گیا۔

مجسٹریٹ غلام مرتضی کو ڈپٹی کمشنر نے معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ گھر خالی کروانے کے اختیارات اسٹیٹ آفس کے پاس ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

no confidence motion