Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ انڈریوسائمنڈز کار حادثےمیں ہلاک

پیرامیڈیکس جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جان بچا نہ سکے، جو کار میں موجود واحد شخص تھے۔
شائع 15 مئ 2022 09:00am
آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ انڈریوسائمنڈز ___ فوٹو فائل
آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ انڈریوسائمنڈز ___ فوٹو فائل

آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ انڈریوسائمنڈز کار حادثےمیں ہلاک ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق اینڈریوسائمنڈ کی کار کو حادثہ ٹاؤنزدل کے قریب پیش آیا، جس میں وہ 46 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر ہفتے کی رات ٹاؤنز ول کے باہر تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے کار حادثےمیں ہلاک ہوئے۔

تاہم کوئنز لینڈ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سائمنڈز رات 10.30 بجے کے قریب ایک کار حادثے میں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سائمنڈز ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر گاڑی چلا رہے تھے، جب ان کی کار سڑک سے نکل کر پلٹ گئی۔

تاہم پیرامیڈیکس جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جان بچا نہ سکے، جو کار میں موجود واحد شخص تھے۔

خیال رہے اینڈریوسائمنڈزنے198ون ڈے، 14ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جبکہ 26 ٹیسٹ میچز میں اپنے جوہر دیکھائے۔

Australian cricketer

car accident

Andrew Symonds