Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر دھماکے کے بعد 15 سالہ لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ

صدر دھماکے کے بعد 15 سالہ سویرا نامی لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ ہوگئی جس کی گمشدگی کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت پرڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
شائع 14 مئ 2022 07:34pm
سویرا اپنی والدہ کے ساتھ سامان لینے کیلئے گئی تھی جہاں دھماکہ ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔  فوٹو — ذرائع
سویرا اپنی والدہ کے ساتھ سامان لینے کیلئے گئی تھی جہاں دھماکہ ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔ فوٹو — ذرائع

کراچی: صدر میں ہونے والے دھماکے کے دوران ایک 15 سالہ سویرا نامی لڑکی کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتا روڈ پر دھماکے کے بعد سے 15 سالہ سویرا نامی لڑکی پرُ اسرار طور پر لا پتہ ہوگئی ہے جس کی گمشدگی کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت پرڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

لڑکی کے بھائی کے مطابق سویرا اپنی والدہ کے ساتھ سامان لینے کیلئے گئی تھی جہاں دھماکہ ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور والدہ بے ہوش ہوگئیں، والدہ کے ہوش میں آنے کے بعد سویرا لا پتہ ہوچکی تھی۔

karachi blast

police

missing girl