Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت، پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑے گی: فواد چوہدری

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایڈونچر کیا گیا، جن لوگوں نے یہ ایڈونچر کیا ہے وہ خود پچھتا رہے ہیں، حکومت کا ایک ایک وزیر مال سمیٹنے کی جلدی میں ہے۔
شائع 14 مئ 2022 06:15pm
اس طرح کی بے شرم حکومت کسی نے زندگی میں نہیں دیکھی ہوگی۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
اس طرح کی بے شرم حکومت کسی نے زندگی میں نہیں دیکھی ہوگی۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑے گی۔

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جس نے پوری کابینہ کو لندن بلا لیا ہے، یہ لوگ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومت نے سیالکوٹ میں جلسہ روکا، ہر شہر میں جلسہ ہورہا ہے، اس طرح کی بے شرم حکومت کسی نے زندگی میں نہیں دیکھی ہوگی، تمام مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہیں اور مس ڈس انفارفیشن اتنے غصے میں پریس کانفرنسز نہ کیا کریں۔

اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایڈونچر کیا گیا، جن لوگوں نے یہ ایڈونچر کیا ہے وہ خود پچھتا رہے ہیں، حکومت کا ایک ایک وزیر مال سمیٹنے کی جلدی میں ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سیالکوٹ میں جلسے سے قبل ہی انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کرکے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سےروک دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف نے جلسے کی جگہ تبدیل کردی ہے۔

fawad chaudhry

imran ismail

press confrence