Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست کسی جماعت کو دھونس سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے نہیں دے سکتی: وزیر داخلہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کو خبردار کرتا ہوں، کسی بھی حصے میں نقض امن پیدا کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 05:50pm
عمران خان ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہے ہیں۔  فوٹو — فائل
عمران خان ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریسات پاکستان کسی بھی سیاسی جماعت کو دھونس سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے نہیں دے سکتی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خونی مارچ والوں نے آج سیالکوٹ میں گرجا گھر پر حملہ کیا، عمران خان پہلے توہین مسجد نبوی کے مرتکب ہوئے اور آج انہوں نےگرجا گھر کو جلسہ گاہ بنانے کی کوشش کی جس سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کواکسایا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہے ہیں، ریاست کسی جماعت کو دھونس سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے نہیں دے سکتی، عمران نیازی کو خبردار کرتا ہوں، کسی بھی حصے میں نقض امن پیدا کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیالکوٹ میں جلسے سے قبل ہی انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کرکے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سےروک دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف نے جلسے کی جگہ تبدیل کردی ہے۔

Rana Sanaullah

ٹویٹر

Sialkot