Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران صاحب غنڈہ گردی نہ کریں، عوام آپ کی غلام نہیں ہے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ عوام نجی زمین پرجلسےکی اجازت نہ دےتوراناثنااللہ کا کیا قصورہے۔
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 04:01pm
اسکرین گریب فوٹو ____ پی ٹی وی
اسکرین گریب فوٹو ____ پی ٹی وی

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب غنڈہ گردی نہ کریں، عوام آپ کی غلام نہیں ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ عوام نجی زمین پرجلسےکی اجازت نہ دے، تو راناثنااللہ کا کیا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام آپ کی غلام نہیں، آپ مسیحی برادری کےجذبات کا احترام کریں، غنڈہ گردی نہ کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ سیالکوٹ میں خیبرپختونخواکاسرکاری ہیلی کاپٹراستعمال ہورہاہے،سرکاری ہیلی کاپٹرکس حیثیت سےاستعمال ہورہاہے، جلسوں میں عدالتوں اوراداروں کوگالیاں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈچرچ کی زمین ہے، چرچ انتظامیہ نےگراؤنڈ جلسے کیلئے دینے سے انکارکیا، اس معاملے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کو جلسہ کرنے سے کسی نے نہیں روکا، خونی مارچ کرنا کوئی جمہوری حق نہیں، عمران خان نے عوام سے نوکریاں چھینیں۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان نےعوام سے 4 سال جھوٹ بولا، ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مہنگائی کی سب سے کم شرح نوازشریف کےدورمیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف دورمیں آٹا اورچینی برآمد ہوتا تھا۔

Maryam Aurangzeb

Federal Information Minister