Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سیالکوٹ میں کہیں اورجلسہ کریں، وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوآئین وقانون سےکھلواڑنہیں کرنےدیں گے
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 01:45pm
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان آج تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ـــ اسکریب گریب فوٹو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان آج تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ـــ اسکریب گریب فوٹو

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان عوام میں انتشار بھر رہے ہیں، سیالکوٹ میں کہیں اورجلسہ کریں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوآئین وقانون سےکھلواڑنہیں کرنےدیں گے، عمران خان سیالکوٹ میں کہیں اورجلسہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو مشتعل نہ کریں، پاکستان آج تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے، پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے،حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے عوام میں انتشار بھر دیا ہے، اداروں کواپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے، ہم نےبدترین انتقام کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی اداروں کےخلاف ہرزاسرائی نہیں کی، سازش کا نعرہ لگا کر عوام کودھوکا دیاجارہاہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چرچ کےگراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی چاہےتو کسی اورگراؤنڈ میں جلسہ کرلے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا آج (بروز ہفتے) ہونے والا جلسہ انتظامیہ نے روک دیا تھا جبکہ انتظامیہ کہنا ہے کہ بغیر اجازت جلسہ کرنے نہیں دیا جاسکتا۔

hamza shahbaz

Sialkot

Punjab CM