Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات نہیں ہوئیں، محکمہ صحت

خیبرپختونخوا میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 12ہزار929ہوگئی۔
شائع 14 مئ 2022 11:52am
اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 338 ہیں ــــ فوٹو وی او اے
اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 338 ہیں ــــ فوٹو وی او اے

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات نہیں ہوئیں ہیں۔

آج نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار324 ہے جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 19ہزار591ہوگئی اس کے ساتھ ہی 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 5 مریض صحت یاب ہے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 12ہزار929ہوگئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے آنے والے کیسز میں پانچ کا تعلق پشاور سے ہیں تاہم شہرمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار121 ہے۔

واضح رہے کہ پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار650ہوگئی اور خیبرپختونخوا میں ایک دن میں2ہزار739ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تاہم اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 338 ہیں۔

coronavirus vaccine

COVID19