Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: نئی دہلی میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی زد میں آنے والی عمارت میں کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں امداد فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جاری ہیں۔
شائع 13 مئ 2022 11:15pm
آتشزدگی کی زد میں آنے والی عمارت میں کئی افراد تاحال لاپتہ۔  فوٹو — زی نیوز
آتشزدگی کی زد میں آنے والی عمارت میں کئی افراد تاحال لاپتہ۔ فوٹو — زی نیوز

بھارت کے شہر نئی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی زد میں آنے والی عمارت میں کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں امداد فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جاری ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عمارت کی پہلی منزل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم لگی آگ پر قابو کیلئے فائر فائٹرز کا عملہ کوششوں میں مصروف ہے۔

New Delhi

fire incident