Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ حکام نے دنیا بھر کے مسافروں کو خوشخبری سنادی

اس سے قبل متعدد داخلے والے ایسے ویزوں کی معیاد تین سال تھی۔
شائع 13 مئ 2022 06:38pm
فائل فوٹو: شینجن ویزہ انفو
فائل فوٹو: شینجن ویزہ انفو

ڈبلن آئرلینڈ میں حکام نے دنیا بھر سے سفر کرنے والے مسافروں کو پانچ سال تک کا متعدد داخلوں والا ویزا فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد داخلے والے ایسے ویزوں کی معیاد تین سال تھی۔

شینجن ویزا کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق آئرلینڈ کے حکام نے یہ فیصلہ ملکی ویزا نظام کے تحت کیا ہے جس کا اعلان ملک کی وزیر برائے انصاف ہیلن مک اینٹی نے کیا تھا۔

انہوں نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی ان لوگوں کے لیے مثبت ثابت ہوگی جو کاروباری مقاصد یا اہلِ خانہ و عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے آئرلینڈ کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل آیئرلینڈ نے متعدد داخلوں والے ویزے صرف ایک، دو اور تین سالوں کے لیے جاری کیے تھے۔

جبکہ سال 2019 سے پانچ سال کے متعدد داخلے والے ویزے کے لیے صرف چینی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اہل تھے۔

تاہم حال ہی میں ہونے والے رد و بدل کے بعد، تمام مملک سے آئرلینڈ سفر کرنے والے افراد پانچ سال کے متعدد اینٹری ویزا کی درخواست دینے کے لیے اہل ہوں گے۔

visa policy