Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

“نیوٹرلز” کو انتباہ کیا تھا اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائیگی: عمران خان

ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج روپیہ ملکی تاریخ کی سب سے کم ترین سطح 193 پر ہے جو 8 مارچ کو 178 کا تھا، شرح سود بھی 1998کے بعد سے15 فیصد کی بلند ترین سطح پرہے۔
اپ ڈیٹ 13 مئ 2022 07:54pm
اسٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس یا 6.4 فیصد تک گرچکی ہے۔  فوٹو — فائل
اسٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس یا 6.4 فیصد تک گرچکی ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان ٹھریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ میں نے نیوٹرلزکو آگاہ کردیا تھا کہ اگر میرے خلاف سازش کامیاب ہوئی تو ملکی معیشت ڈوب جائے گی۔

ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج روپیہ ملکی تاریخ کی سب سے کم ترین سطح 193 پر ہے جو 8 مارچ کو 178 کا تھا، شرح سود بھی 1998کے بعد سے15 فیصد کی بلند ترین سطح پرہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس یا 6.4 فیصد تک گرچکی ہے جو کہ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سے 13.4 فیصد کی بلند ترین سطح پرہے۔ یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے، میں نے اور شوکت ترین نے“نیوٹرلز“ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگیاور یہی سب اب ہو چکا ہے۔

imran khan

ٹویٹر