Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'سٹیبل کوائن' کی قدر میں کمی کے بعد بٹ کوائن کو نقصان کا سامنا

جمعے کو بٹ کوائن 30 ہزار ڈالر پر تجارت کر رہا تھا اور اس میں مزید نقصان کا خدشہ ہے۔
شائع 13 مئ 2022 06:00pm
فائل فوٹو: ان سپلیش
فائل فوٹو: ان سپلیش

کرپٹو کرنسیز کو جمعے کو بڑے نقصانات کا سامنہ رہا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو بٹ کوائن 30 ہزار ڈالر پر تجارت کر رہا تھا اور اس میں مزید نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ ٹیرا یو ایس ڈی کی قدر میں کمی آئی ہے، جو کہ عمومی طور پر مستحکم رہنا والا سٹیبل کوائن (بٹ کوائن کی ایک قسم) ہے۔

افراطِ زر اور سود کی بڑھتی شرح کے خدشات پیشِ نظر سرمایہ کاری کی ہونے والی فروخت کی وجہ سے کرپٹو اثاثے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

تاہم مارکیٹ کی قدر کے حساب سے سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن جمعے کو 30 ہزار 300 ڈالر پر تجارت کر رہا تھا، جو کہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بٹ کوائن 40 ہزار ڈالر پر تھا۔

ہانگ کانگ کی کرپٹو انڈکس چلانے والی فرم ایکزیون گلوبل ایسٹ مینیجمنٹ کے انویسٹمنٹ دائریکٹر سکاٹی سیو کا کہنا ہے کہ "مجھے نہیں لگتا کہ برا وقت ابھی ختم ہوا ہے۔ میرے خیال سے (کرپٹو کرنسی کو) مزید نقصان ہوگا۔۔۔"

بٹ کوائن کیا ہے؟

بٹ کوائن کرپٹو کرنسی کا نام ہے، جس کا ہر سکہ کمپیوٹر کی فائل کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔

ہر سکے (یا فائل) کو خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بٹ کوائن کو ڈیجیٹل والٹ (یا بٹوے) میں کرپٹوگرافی کی مدد سے محفوظ رکھا جاتا ہے۔

بٹ کوائن مارکیٹ میں سرگرم افراد اپنے ڈیجیٹل والٹ (یا بٹوے) یا کرپٹو ایکسچینجز سے ٹوکن کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ تاہم بٹ کوائن کا استعمال فی الحال ہر جگہ نہیں ہو رہا۔

بٹ کوائن کی اب تک ہونے والی ہر لین دین پبلک لیجر یعنی مالی لین دین کی ایک قسم کی کتاب میں محفوظ ہے۔ اس کی مدد سے لین دین میں دھوکہ دہی سے بچا جا سکتا ہے۔

بٹ کوائن کی حفاظت کے لیے اس کی لین دین کی تفصیلات کا ریکارڈ اہم ہے کیونکہ اس کو کسی حکومت یا ادارے کی پشت پناہی حاصل نہیں۔

بدلے دور کے ساتھ کرپٹو کرنسی اب لین دین کا مستتقبل ہے۔ مثال کے طور پر پاے پال صارفین کو بٹ کوائن کی خرید و فروخت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

bitcoin

cryptocurreny