Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر فی یونٹ 6.8 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
شائع 13 مئ 2022 05:45pm
سدرن سسٹم پر اپریل میں قیمت 16.9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔  فوٹو — فائل
سدرن سسٹم پر اپریل میں قیمت 16.9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر فی یونٹ 6.8 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8 ڈالر جب کہ سوئی سدرن کی نئی قیمت 23.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی گزشتہ فی یونٹ قیمت 15.6 اور سدرن سسٹم پر اپریل میں قیمت 16.9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

OGRA

Gas

Prices