Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

انگلیڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سابق کیوی کرکٹرکے ساتھ 4سال کا معاہدہ کیا ہے، 40سالہ میک کولم رواں ماہ کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے۔
شائع 13 مئ 2022 03:11pm

لندن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میککلم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

انگلیڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سابق کیوی کرکٹرکے ساتھ 4سال کا معاہدہ کیا ہے، 40سالہ میک کولم رواں ماہ کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے۔

برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ نئے کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں ٹیم کو دوبارہ فتح کے ٹریک پرڈالنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ برینڈن میک کولم نے 101ٹیسٹ میچزمیں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی جبکہ وہ 2012 سے 2016 کے درمیان نیوزی لینڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

london

head coach