Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کے ایک مَال میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

سعودی عرب کے شہر دمام میں ظہران مال کمپلیکس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیمیں...
شائع 13 مئ 2022 02:08pm
آگ لگنے کے باعث مال سے دھواں اٹھ رہا ہے ــــ اسکرین گریب فوٹو
آگ لگنے کے باعث مال سے دھواں اٹھ رہا ہے ــــ اسکرین گریب فوٹو

سعودی عرب میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں منطقہ شرقیہ کے شہر الخبر کے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی۔

آج نیوز کے مطابق آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مال کی عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ آگ کمپلیکس میں سیلنگ انسولیٹروں میں لگی ہے جبکہ بجھانے کا کام اب بھی جاری ہے، ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا کے مطابق لوگوں کو حادثہ پیش آنے والے علاقے سے دور رہنے کا کہا جارہا ہے جب تک کہ صورتحال مستحکم نہ ہو جائے۔

تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

Saudi Arabia

fire incident