کراچی میں سورج آگ برسائے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
کراچی: شہر قائد میں سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی یہ لہر2 دن جاری رہے گی۔
کراچی میں آج سے موسم کے کڑے تیورہوں گے، سورج کی تپش شہریوں کو ستائے گی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ ہیٹ ویو کا امکان نہیں لیکن درجہ حرارت 40 ڈگری تک جائے گا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باجود بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، نہ گھر میں چین نہ باہر سکون ہے۔
دوسری جانب عوام نے حکام سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔
karachi
Met Office
Hot Weather
Sardar Sarfaraz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.