Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں سال ترسیلات کی مالیت 8 فیصد اضافے سے 34 ارب ڈالر رہے گی، عالمی بینک

پاکستان میں ترسیلات زرمیں سست روی کا امکان ہے تاہم رواں سال ترسیلات 8 فیصد بڑھیں گی، 2022 میں مالیت 34 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
شائع 13 مئ 2022 09:39am

نیویارک : عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترسیلات زرمیں سست روی کا امکان ہے، رواں سال ترسیلات کی مالیت 8 فیصد اضافےسے 34 ارب ڈالر رہے گی، جس میں گزشتہ سال 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان میں ترسیلات زرمیں سست روی کا امکان ہے تاہم رواں سال ترسیلات 8 فیصد بڑھیں گی، 2022 میں مالیت 34 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ “مائیگریشن اینڈ ڈویلپمنٹ بریف”جاری کردی ۔

عالمی بینک کے مطابق سال 2021 میں پاکستان کو سمندر پار پاکستانیوں نے 31ارب ڈالر بھیجے تھے۔

روس یوکرین جنگ، نقل مکانی اور کورونا کے اثرات جنوبی ایشیائی ممالک میں ترسیلات زر میں سست روی کو ظاہر کرتے ہیں، اس کے باوجود 2023 میں پاکستان میں ترسیلات میں 8 فیصد اضافے کا کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

World Bank

New York

remittances