Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد اور آدھا کلو بال بیرنگ استعمال ہوئے، دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، بی ڈی ایس
اپ ڈیٹ 13 مئ 2022 09:47am

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈنے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

بی ڈی ایس حکام کے مطابق دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد اور آدھا کلو بال بیرنگ استعمال ہوئے، دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، ماضی میں اس نوعیت کے 2 دھماکے کئے گئے، ایک دھماکا شیریں جناح کالونی جبکہ دوسرا ماڑی پورروڈ پر کیا گیا تھا۔

تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دوبارہ دھماکے کے مقام کا دورہ کریں گے۔

karachi

report