Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احمد علی بٹ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک پر برہم

اداکار احمد علی بٹ نے کہا کہ آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔
شائع 13 مئ 2022 09:10am
احمد بٹ نے کہا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ــــــ فوٹو فائل
احمد بٹ نے کہا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ــــــ فوٹو فائل

کراچی: اداکار احمد علی بٹ نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات سمیت سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز شئیر کی تھیں۔

دریں اثنا احمد بٹ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شیئرکی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔

انسٹا گرام اسٹوری میں احمد بٹ نے لکھا کہ آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا۔

ادا کار نے مزید لکھا کہ آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔

اداکاراحمد بٹ کا دانیہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اپنی طلاق کوعام کرنا ساتھ ہی اسے ایک سرکس بنا دینا افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ‘وکٹم کارڈ’ کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے واضح کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کیلئے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے۔

احمد بٹ نے مزید کہا کہ کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔

Aamir Liaquat Hussain

Aamir Liaquat's Wives

Dania Shah