Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب کا 33 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کیلئے ائیرپورٹس کو وسیع کرنے کا فیصلہ

عبدالعزیز بن عبداللہ الدوائلج نے کہا ہوا بازی کا شعبہ 11 لاکھ براہ راست ملازمت کے مواقع اور 20 لاکھ بالواسطہ ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔
شائع 13 مئ 2022 05:17pm
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ( جی اے سی اے) کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ الدوائلج ـــ فوٹو العربیہ
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ( جی اے سی اے) کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ الدوائلج ـــ فوٹو العربیہ

سعودی حکومت نے 2030 تک 33 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کے لئے اپنے ائیرپورٹس کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ( جی اے سی اے) کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ الدوائلج نے کہا کہ مملکت 2030 تک 33 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کے لیے صلاحیت کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

عبداللہ الدوائلج نے کہا کہ ( جی اے سی اے) کا مقصد سنہ 2030 تک ہوا بازی کے شعبے میں 100 بلین ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔

جی اے سی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کی نجی اور پبلک سیکٹر کی جانب سے مالی اعانت کی توقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی اے سی اے ریاض اور جدہ میں دو بڑے ائیرپورٹس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہر ایک سے بیک وقت 10 کروڑ مسافروں کا آنا جانا ہوسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں سیاحوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ یئرپورٹس کو تیار کیا جائے گا۔

جی اے سی اے کا مقصد 2030 تک مملکت کے ہوائی اڈوں سے پیش کردہ منزلوں کی تعداد کو 100 سے 250 تک بڑھانا ہے۔

اس کے علاوہ جی اے سی اے کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ کو توقع ہے کہ ہوا بازی کے شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 2030 میں 21 ارب ڈالر سے بڑھ کر 75 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گا۔

مزید کہا کہ ہوا بازی کا شعبہ 2030 تک 11 لاکھ براہ راست ملازمت کے مواقع اور 20 لاکھ بالواسطہ ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہوا بازی کی حکمت عملی ان بڑی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے، جو وژن 2030 کو تقویت دیتی ہے۔

Saudi Arabia

مشرق وسطیٰ

Shah Salman