Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل باجوہ کی موجودگی میں الیکشن ہونے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں: فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ملکی حالات مارشل لاء کی جانب جا رہے ہیں، آرمی چیف سیاسی ہو یا غیر سیاسی، ان سے لڑنا نہیں چاہئے، جنرل باجوہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں.
شائع 12 مئ 2022 11:25pm
موجودہ حالات کا تقاضہ ہےکہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔  فوٹو — فائل
موجودہ حالات کا تقاضہ ہےکہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل باجوہ کی موجودگی میں الیکشن ہونے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “رو برو” میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان صدر مملکت کے خط کو نظر انداز نہیں کر سکتے، خط کو نظر انداز کیا گیا تو بہت بری مثال قائم ہوگی، امید ہےکہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ملکی حالات مارشل لاء کی جانب جا رہے ہیں، آرمی چیف سیاسی ہو یا غیر سیاسی، ان سے لڑنا نہیں چاہئے، جنرل باجوہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ملک کے معاملات درست کرنے کے لئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہےکہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، انتخابات کے بعد اصلاحات پر بات کی جائے گی، 10 دن میں الیکشن کمیشن کے لوگ لگائے جا سکتے ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین متنازع ہوگئے ہیں، انہیں اُمید پر عہدے پر فائض کیا تھا لیکن وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری علاقائی جماعت کے لیڈر ہیں جن کی بات کی کوئی باات کی اہمیت نہیں، انہوں نے ذوالفقار اور بینظر بھٹو کی پارٹی ختم کردی ہے جب کہ (ن) لیگ کی مریم نواز نے بھی زندگی میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔

COAS

Aaj News program

Fawad Chaudhary