Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

‘عمران خان اسلام آباد آکر آئین توڑیں گے تو تصادم ہوگا’

آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہیں، صرف عمل کرنا ہے لیکن پاکستان کی ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرنے جا رہا۔
شائع 12 مئ 2022 09:27pm
ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سےکوئی ڈیل نہیں ہونےجارہی۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہیں، صرف عمل کرنا ہے لیکن پاکستان کی ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرنے جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، میں تحریک عدم اعتمادکےفوری بعدالیکشن کےحق میں تھا لیکن الیکشن کروانےکیلئے6سے7ماہ درکارہیں، ہم نےملکی معاملات کوبہترکرنےہیں جوکہ غیر معمولی ہیں اور ان کے فیصلے بھی غیر معمولی کرنا ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئےبہت محنت کرنا ہوگی، اس سال ملکی خسارہ 5 ہزار 600 ارب ہے اس لئے میری پہلی کوشش ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی ہوگی۔

شاہد خاقان کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات مکمل مشاورت سے ہوتی ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کو الیکشن اصلاحات پر مشاورت کرنے کیلئے رجوع کیا تھا لیکن انہوں نے بغیر مشاورت کیے خود فیصلے کرلیے تھے۔ عمران خان پہلے بھی اسلام آباد آچکے ہیں، اگر وہ آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو تصادم ہوگا۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ لندن میں لیگی قیادت کےدرمیان مشاورت ہورہی ہے جس میں معاشی حالات کی وجہ سےمشکل فیصلےکرنےہیں اور ہمیں ذمہ دارملک کی حیثیت سےکام کرنا ہوگا۔

Shahid Khaqan Abbasi

imran khan

Aaj News program