Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

حقیقی آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ اسلام آباد آنے کو تیار ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ اسلام آباد آنے کو تیار ہیں، یہ...
شائع 12 مئ 2022 06:37pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ اسلام آباد آنے کو تیار ہیں، یہ ایک ایسا احتجاج ہوگا جس کی مثال ایشیاء میں نہیں ملے گی۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے کشمیر کو نظراندازکر کے بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات آگے بڑھانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کشمیر کے معاملے پر اصولی موقف ہے، جب تک بھارت کشمیر پر کیے گئے غیر قانونی اقدامات واپس نہیں لیتا ان سے کوئی روابط قائم نہیں کیے جا سکتے۔

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کا بھارت کے ساتھ روابط بڑھانے کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے، سوشل میڈیا پر رپورٹ ہوا اسرائیل کا ایک ساتھ وفد پہنچا جس میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا، اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات پاکستانیوں کو منظور نہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے، مقدمات واپس لینے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

fawad chaudhry

اسلام آباد