Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی اطہر متین قتل کیس: عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا

سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کو منگھوپیر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
شائع 12 مئ 2022 02:32pm
ملزم نے تفتیش کے دوران صحافی اطہر متین پرفائرنگ کا اعتراف کرلیا ـــــــ فوٹو فائل
ملزم نے تفتیش کے دوران صحافی اطہر متین پرفائرنگ کا اعتراف کرلیا ـــــــ فوٹو فائل

کراچی: سینیئر صحافی اطہر متین قتل کیس میں پولیس نے تفتیش مکمل کرکے عبوری چالان منتظم عدالت میں پیش کردیا۔

آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافی اطہر متین قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس کی جانب سے چالان پیش کیا گیا۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہونے والا پستول اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول میچ کرگئے جبکہ عدالت نے چالان سماعت کےلئے منظور کرلیا ہے۔

پولیس نے چالان میں نقصان پہنچانے کی دفعہ کا اضافہ کیا جبکہ عبوری چالان میں کہاگیاہے کہ سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کو منگھوپیر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

تاہم ملزم نے تفتیش کے دوران صحافی اطہر متین پرفائرنگ کا اعتراف کیا جبکہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے ملزم کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا۔

ملزم کا ساتھی انور قمبر شہداد کوٹ پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا اور مقامی عدالت میں واقعے کے 3 عینی شاہدین نے ملزم کو شناخت کیا۔

واقعے میں استعمال ہونے والا پستول ملزم نے نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں جھاڑیوں میں پھینکا تھا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر پستول برآمد کرکے فارنسک کے لئے بھیجا گیا۔

تاہم فارنسک رپورٹ میں پستول اور موقعے سے ملنے والے خول میچ کرگئے اور ہلاک ملزم انور کی تصویر کو بھی عینی شاہدین نے شناخت کیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک ملزم انور موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ مقتول صحافی اطہر متین کی گاڑی اور یو ایس بی کی فارنسک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

تاہم منتظم عدالت نے مقدمہ حتمی چالان کی منظوری اور ٹرائل کے لئے جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت بھیج دیا۔

karachi

murder case

journalism

Athar Mateen