Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

پاورڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار568 میگاواٹ ہے اورطلب 26 ہزارمیگاواٹ ہے
اپ ڈیٹ 12 مئ 2022 03:40pm
مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار39 میگاواٹ ہے لیکن پلانٹس کی خرابی اہم وجہ ہے ــــــــ فوٹو فائل
مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار39 میگاواٹ ہے لیکن پلانٹس کی خرابی اہم وجہ ہے ــــــــ فوٹو فائل

اسلام آباد: بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ تک پہنچ جانے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

آج نیوز کے مطابق شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ پھربڑھتے ہی شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔

پاورڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار568 میگاواٹ ہے اورطلب 26 ہزارمیگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

اسی اثنا میں مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ طلب ہوتے ہی اشیاء کا نایاب ہونا کوئی نہیں بات نہیں لیکن مستقل حل نہ نکالنا نااہلی ہے۔

علاوہ ازیں نجی بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار554میگاواٹ ،پن بجلی سے5ہزار302، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے 963 اور ونڈ پاورپلانٹس سے 305 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ملکی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار39 میگاواٹ ہے لیکن پلانٹس کی خرابی کا خمیزہ عوام بھگت رہی ہے۔

تاہم وزیرتوانائی خرم دستگیر کی دو روز قبل لوڈشیڈنگ زیرو ہونے کی نوید بھی 24 گھنٹوں میں ہی دم توڑ گئی۔

load shedding

power division