Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب: مسافر کوچ اور کار میں تصادم،4 افراد جاں بحق

مسافر کوچ اور کار میں تصادم، حادثے کا شکار بننے والے فیملی کراچی سے پشین جارہی تھی
اپ ڈیٹ 12 مئ 2022 01:31pm
بیلہ اسپتال ____ فوٹو آج نیوز
بیلہ اسپتال ____ فوٹو آج نیوز

رپورٹ ( دیدار علی)

حب : بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق کوچ اور گاڑی میں تصادم کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید براں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچوں سمیت ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔

تاہم کارمیں سوار ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار بننے والے فیملی کراچی سے پشین جارہی تھی۔

karachi

passengers

Road Accident