Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کےکیس میں ایم کیو ایم رہنما عامرخان سمیت دیگرملزمان کو بری کردیا

عدالت نے ایم کیوایم رہنماعامرخان، منہاج قاضی اور ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کو بھی عدم ثبوت پر بری کردیا
شائع 11 مئ 2022 05:01pm
یادر رینجرز نے11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا ـــــ فوٹو فائل
یادر رینجرز نے11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا ـــــ فوٹو فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو میں خطرناک دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں پارٹی کے ڈپٹی کنوینئرعامرخان اوردیگرملزمان کوبری کردیا۔

آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو میں خطرناک دہشت گردوں کو پناہ دینے کےکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایم کیوایم رہنماعامرخان، منہاج قاضی اور ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کو بھی عدم ثبوت پر بری کردیا جبکہ عدالت نےاشتہاری ملزمان عمران نیازی اور نعیم کے تاحیات وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق عامرخان اور دیگر ملزمان کےخلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج تھا جبکہ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 5اپریل 2021 کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کارکنوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی جبکہ عبید کے ٹو، فیصل موٹا، سمیت 11 ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ رینجرز نے11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود مواد برآمد کیا تھا۔

تاہم غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 14 ملزمان کو سزا سنائی گئی جس میں فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان شبیر، نادر شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو 10سال اور فرحان شبیر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 8سال قید کا حکم سنایا تھا۔

نومبر 2017ء میں عبید کے ٹو کو 14 سال کی سزا سنائی گئی تاہم انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالت نے نومبر 2018ء میں انہیں عدم ثبوت پر بری کردیا تھا۔

MQMP

karachi

anti terrorism court