Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بل گیٹس کورونا وائرس کا شکار

بل گیٹس نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی گئی ہے
شائع 11 مئ 2022 02:38pm
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ___  فوٹو فائل
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ___ فوٹو فائل

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا کورونا وائرس مثبت آیا ہے جبکہ اس کی ہلکی علامات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ صحت مند ہونے تک قرنطینہ میں رہ کر ماہرین کے مشورے پرعمل کررہا ہوں۔

بل گیٹس نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ مجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے کسی کو دوبارہ وبائی مرض سے نمٹنا نہ پڑے۔

coronavirus

Bill Gates

Microsoft

covid vaccine

Omicron