Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

ڈالرکی اونچی اڑان، 190 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

ڈالرکی قیمت 190 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 12 مئ 2022 08:05pm
فوٹو ـــــ فائل
فوٹو ـــــ فائل

کراچی: ڈالرکی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی وجہ سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 190 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تاہم گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 188 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج

اس کےعلاوہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہواتھا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکینگ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی ہے۔

ہنڈریڈ انڈیکس 600 پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی، تینتالیس ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 42 ہزار 8 سو 96 پر آگیا، گذشتہ روز بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 5 سو چار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

pakistan economy

ڈالر