Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کا راج، سورج کی آگ اپنی لپیٹ میں لینے کو تیار

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 13 سے 14 مئی کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔
شائع 11 مئ 2022 10:07am
شہر میں  13 سے 14 مئی کو کراچی کا درجہ حرارت 40 تک جاسکتا ہے ــــ فوٹو دی گارڈین
شہر میں 13 سے 14 مئی کو کراچی کا درجہ حرارت 40 تک جاسکتا ہے ــــ فوٹو دی گارڈین

کراچی: شہر میں گرمی کا راج وسطی سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی۔

آج نیوز کے مطابق کراچی والوں پر سورج پھر سے آگ برسانے کو ہے تیار ہے جبکہ تیز دھوپ اور ہوا کی کم رفتار سے گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 13 سے 14 مئی کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

karachi weather

Hot Weather