Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ای اسٹیمپنگ چالان انٹرنیٹ پر آن لائن حاصل ہوں گے جو کہ صارفین کو بینک بھی جاری کرے گا۔
اپ ڈیٹ 10 مئ 2022 08:16pm
ای اسٹیمپنگ چالان انٹرنیٹ پر آن لائن حاصل ہوں گے۔  فوٹو — اسکرین گریب
ای اسٹیمپنگ چالان انٹرنیٹ پر آن لائن حاصل ہوں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں انقلاب بر پا کردیا ہے، اسی ٹیکنالوجی پر کام کرنے سے نظام میں ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ای اسٹیمپنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ای اسٹیمپنگ کا قیام حکومت کی کامیابی ہے جسے سندھ بورڈ اَف ریونیو بین الاقوامی طرز پر عمل میں لایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای اسٹیمپنگ کو اس سے قبل نیشنل بینک پاکستان (این بی پی) کی 22 برانچوں پر بطور ٹیسٹنگ پر رکھا گیا تھا لیکن اس کے کامیاب تجربات کے بعد ای اسٹیمپنگ کی سہولیات نیشنل بینک کی صوبے بھر میں 300 برانچوں میں فراہم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ای اسٹیمپنگ چالان انٹرنیٹ پر آن لائن حاصل ہوں گے جو کہ صارفین کو بینک بھی جاری کرے گا، ای اسٹیمپنگ سے سندھ حکومت کی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے ٹیکس کو مناسب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کی وصولی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے جب کہ ان کی حکومت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے پر ٹیکس کا اثر نہ پڑے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) اور رجسٹریشن کی رقم ختم کردی ہے جب کہ اسٹیمپ ڈیوٹی کو کم کرکے دو کے بجائے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔

CM Sindh

karachi