Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کو جعلی مقدمات اور دھمکیوں سے چلانے کی کوشش ہورہی ہے، فواد چوہدری

کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے جیسے احمقانہ پلان دیئے جارہے ہیں، ایک جوکروں کا ٹولہ پاکستان پرمسلط کردیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء
شائع 10 مئ 2022 11:18am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی، ملک کو جعلی مقدمات اور دھمکیوں سےچلانےکی کوشش ہورہی ہے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظرنہیں آرہی، معاشی ٹیم کا پلان 7پردوں میں چھپا ہے، سرمایہ کار سرمایہ نکال رہے ہیں، نئی سرمایہ کاری تقریبا رک چکی ہے، روشن ڈیجیٹل سے اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم نکلوارہے ہیں، پنجاب جیسے صوبے میں انتظامی بحران ہے، وزراء عوام میں نکل نہیں سکتے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ملک کو جعلی ایف آئی آر، راناثناء اللہ کی دھمکیوں اور مریم اورنگزیب کی بونگیوں پرچلانے کی کوشش ہورہی ہے، کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے جیسے احمقانہ پلان دیئے جارہے ہیں، ایک جوکروں کا ٹولہ پاکستان پرمسلط کردیا گیا ہے، سوچنے والے سوچیں کیا یہ بونے ملک کا چہرہ ہیں؟۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Maryam Aurangzeb

Fawad Chaudhary